کربلاء میں عراقی طلباء کی جانب سے«امام زمانہ(عج)» کے لیے ختم قرآن کا اہتمام

IQNA

کربلاء میں عراقی طلباء کی جانب سے«امام زمانہ(عج)» کے لیے ختم قرآن کا اہتمام

9:26 - September 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1448647
بین الاقوامی گروپ: «امام منتظر(عج)» کے لیے تیسرے قرآنی دورے یا ختم قرآن کا اہتمام دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سےکیا گیا ہے

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانے کے دارالقرآن مرکز کے سربراہ شیخ حسن المنصوری کا کہنا ہے کہ اس قرآنی دورے کا آغاز گذشتہ روز ہوچکا ہے اور اسمیں مختلف یونیورسٹیوں کے چالیس طلباء شرکت کر رہے ہیں

انہوں نے کہا : اس قرآنی خوانی دورے کا مقصد یونیورسٹیوں میں قرآنی ثقافت کو عام کرانا ہے ۔ طلباء کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اخلاق کو قرآنی اخلاق بنانے کی کوشش کریں اورایسی ثقافت جو اسلامی تعلیمات سے دور کرے اس سے بچنے کی کوشش کریں۔
قرآن خوانی دورے کے سربراہ عماد طالب موسی نے  «امام منتظر(عج)» ختم قرآن کے حوالے سے کہا:
تیسرے  ختم قرآن بعنوان امام منتظر(عج) کا مقصد قرآن سے متمسک ہونا اور اس کو زندگی میں قابل عمل بنانا 
اور یونیورسٹی کورسز میں اسکو ایک مضمون کے طور پر اختیار کرنا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ختم قرآن پندرہ روز تک دارالقرآن آستانہ حسینی کربلاء میں جاری رہے گا اور روزانہ صبح سویرے تفسیر،قرآنی علوم اور دیگر قرآنی اور اسلامی موضوعات پر دروس کا سلسلہ بھی پروگرام میں  شامل ہے 

دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی کی کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کے زریعے سے عراق میں یونیورسٹی سطح پر قرآنی ثقافت کو فروغ دیا جائے۔

1448393

نظرات بینندگان
captcha