غلاف کعبہ کو تین میٹر اونچا کردیا گیا

IQNA

غلاف کعبہ کو تین میٹر اونچا کردیا گیا

17:39 - September 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1449591
بین الاقوامی گروپ:ہر سال کی طرح اس با ر بھی خانہ کعبہ کے غلاف کو زمین سے تین تین میٹر اونچا کرکے اس پر چاروں طرف دو میٹر سفید کپڑا لپیٹ دیا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس با ر بھی خانہ کعبہ کے غلاف کو زمین سے تین تین میٹر اونچا کرکے اس پر چاروں طرف دو میٹر سفید کپڑا لپیٹ دیا ہے۔ہر سال حج سیزن کے موقع پر آنے والے لاکھوں زائرین اسے پکڑتے اور کھینچتے ہیں، بعض زائرین اس کے ٹکرے کاٹ لیتے ہیں یا دھاگے نکال لیتے ہیں جس کے نتیجے میں غلاف کعبہ کے خراب ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ حفاظت کے پیش نظر غلاف کعبہ کو ہر سال حج سیزن کے دوران زمین سے اونچا کیا جاتا ہے۔

142869

ٹیگس: کعبہ ، غلاف ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha