ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «icbr» کے مطابق قرآنی کورس گذشتوں ہفتوں اسلامی یونیورسٹی کی تجویز پرشروع کیا گیا ہے اور اسمیں تجوید اور حفظ کے طریقے سکھایے جائیں گے
مذکورہ سہ ماہی کورس سولہ سال سے زائد افراد کے لیے شروع کیا گیا ہے اور کورس کے اختتام پر طلباء قرآن مجید کو درست انداز میں ادائیگی کے ساتھ تلاوت کر سکیں گے
امریکہ میں اسلامی یونیورسٹی کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کو خصوصی سر ٹیفیکیٹ جاری کرے گی
جامعہ الازھر سے فارغ التحصیل ،قاہرہ میں دارالفرقان فاونڈیشن کے سربراہ اورحافظ قرآن خالد مری اس کورس کی سربراہی کررہے ہیں۔