ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Cape Times» کے مطابق مذکورہ مسجد آکسفورڑ یونیورسٹی کے استاد تاج ھارگی کی کوششوں سے تعمیر کی گئی ہے اوراس جمعے کو پہلی بار اس مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا ہے
اس مسجد میں عورتوں کو نماز کی امامت کی دعوت، مسجد کو تمام لوگوں حتی گمراہ طبقوں جیسے ہم جنس پرستوں اور دیگر تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی استعمال کی اجازت دینے کا اعلان باعث بنا ہے کہ متعدد علماء اس اقدام پر شدید اعتراض کررہے ہیں
تاج ھارگی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مسجد ہے جسمیں کوئی فرقہ پرستی نہیں ، کسی خاص قوم اور جنس سے مخصوص نہیں اور اسمیں شیعہ سنی سب اکھٹے عبادت کر سکتے ہیں
تاج کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاون میں مذہبی انقلاب کا وقت آن پہنچا ہے
تاج ھارگی جنوبی افریقہ کی آکسفورڑ یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات میں مصروف تدریس ہے اور سال ۲۰۰۹ میں ایک اسلامی انگلش اخبار اسپر کفر کا الزام لگا چکا ہے
اس مسجد کے افتتاح کی خبر کے بعد جنوبی افریقہ میں علماء کونسل اس مسجد کے حوالے سے تحقیقات پر کام کر رہی ہے۔