حرم مطھر امام حسین(ع) اور امام رضا(ع) کے درمیان پرچموں کے تبادلے کی تقریب

IQNA

حرم مطھر امام حسین(ع) اور امام رضا(ع) کے درمیان پرچموں کے تبادلے کی تقریب

11:47 - September 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1451074
بین الاقوامی گروپ: حرم مطھر امام حسین(ع) اور امام رضا(ع) میں پرچم تبادلے کی تقریب کربلاء میں منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- آستانہ مقدسہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان افضل الشامی کے مطابق آستانہ امام حسین(ع) کے وفد نے حرم امام رضا(ع) کے وفد کا استقبال کیا
حرم امام رضا(ع) کے وفد نے آستانہ امام کا پرچم پیش کیا اور افضل شامی نے آستانہ امام حسین(ع) کے پرچم کو ایرانی وفد کے حوالے کیا۔
آستانہ امام حسین(ع) کے نمائندے افضل شامی نے تقریب سے خطاب میں کہا : یوم ولادت امام رضا پر ہر سال ایران کے مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوتی ہے اور عراق بالخصوص زیارات مقدسہ پر بھی اس پرچم کو نصب کرنے کے حوالے سے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا : ہم بھی تعلقات میں استحکام کے لیے اس مناسبت سے مولا امام  حسین(ع) کے پرچم کو تحفے میں پیش کررہے ہیں اور اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
الشامی نے آخر میں کہا : گذشتہ سال حرم امام رضا(ع) کے پرچم کو حرم مولا علی(ع) کے لیے پیش کیا گیا اور اس سال  یہ مقدس پرچم آستانہ امام حسین (ع) کو پیش کیا جا رہا ہے۔

1450540

ٹیگس: پرچم ، امام ، حیسن ، رضا
نظرات بینندگان
captcha