ایکنا نیوز- شفقنا- شام کے صدر بشار اسد نے عراقی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر فالج الفیاض کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی سرپرستی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک اب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کی بات میں صداقت نہیں ہے شام کے صدر نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شام اور عراق کے درمیان تعاون پر زوردیا ۔ عراقی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور قومی سلامتی کے مشیر نے بھی عراق کی موجودہ صورتحال سے شام کے صدر بشار اسد کو آگاہ کیا۔