ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه «الشرق» کے مطابق قطر کے فلاحی ادارے کی جانب سے ۲۰۱۴ میں 235 مساجد اور 72 قرآنی مراکز تعمیر کیا جائے گا ۔
اس وقت 87 مساجد اور 41 قرآنی مراکز مکمل ہوں چکے ہیں جبکہ دیگر کی تعمیر پر کام جاری ہے
اس پروجیکٹ پر چودہ ملین قطری ریال لاگت آئے گی۔ مذکورہ رقم میں سے گیارہ ملین مساجد اور باقی قرآنی مراکز کی تعمیر پر خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے
نایجیریا میں پچانوے فیصد سے زائد مسلم آبادی کی مذہبی اور ثقافتی امداد اور تعلیمی مراکز میں تعاون کے حوالے سے اس پروجیکٹ کو شروع کیا گیا ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مراکز کی تعمیر سے نایجیریا میں روزگار کے حوالے سے بھی انجینیرز اور مزدورطبقے کو بہتر مواقع ملنے کا امکان ہے۔