ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق صیھونی اقدام کو روکنے کے حوالے سے فلسطینی نیشنل یوتھ فاونڈیشن نے «الخلیل» کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر اور چوبیس ستمبر کو نماز عصر مسجد ابراھیمی میں ادا کرکے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کریں
صھیونی آبادر کاروں کے تسلط اور قبضے کو برقرار رکھنے اور مذکورہ ایام میں یہودی آئین اور رسم کی عبادت کی خاطر مسجد ابراھیمی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
الخلیل کے اوقاف اسلامی ادارے نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صھیونی رژیم یہودی عبری سال نو کی عبادت کے بہانے ابراھیمی مسجد پر حملہ کر رہا ہے اور اس موقع پر مسلمانوں کے لیے مسجد کا دروازہ بند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراھیمی کے دروازوں کو بند کرنے کا مقصد مسجد پر جارحیت اور مسلمانوں کے جذبات کے مجروح کرنا ہے۔