ایکنانیوز-ایران ریڈیو- امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروہوں کیلئے علاقے کے بعض ملکوں کی امداد، رک گئی ہے تاہم انفرادی طور پر اس امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شروع شروع میں شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل دہشتگرد گروہوں کیلئے علاقے کے بہت سے ملکوں نے امداد فراہم کی تاہم اب یہ امداد رک گئی ہے جو انفرادی طور پر اب بھی فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، جو اپنے مغربی اور بعض عرب اتحادیوں کے تعاون سے علاقے میں داعش جیسے دہشتگرد گروہ کو وجود میں لانے کا مکمل ذمہ دار ہے، اب اس دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے علاقے میں اپنے فوجی اقدامات کا دائرہ پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔