ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-آسٹریلوی وزیر اعظم کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ایک شخص پولیس کی فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنے کے بعد اس شخص کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے پولیس کاروائی کے دوران چاقو کے وار کر کے ۲ پولیس اہلکاروں کو بری طرح زخمی بھی کیا، پولیس نے کہا ہے کہ اس ملزم نے پاسپورٹ منسوخ ہونے پر آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو دھمکیاں دیں تھیں جبکہ اسی ملزم نے شاپنگ سینٹر میں داعش کا جھنڈا بھی لہرایاتھا۔