ایکنا نیوز- سید ابوالفضل حسینی کے مطابق ہفتہ دفاع کے موقع پر علامہ اقبال لائبریری میں اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے
حسینی کا کہنا ہے : ہفتہ دفاع نمائش گاہ میں ایران پر ٹھونسی گئی جنگ کے حوالے سے تصویری نمائش میں اس دور کی تصویریں انگریزی کیپشن کے ساتھ اور صدام ڈکٹیٹر کی حمایت میں اقوام متحدہ کے بیانات موجود ہیں۔
خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا : نمائش کی افتتاحی تقریب میں اہم سرکاری شخصیات شریک تھیں اور اب تک کوئٹہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نمائش دیکھنے خانہ فرہنگ آچکے ہیں
تصویری نمائش اتوار کے دن تک جاری رہے گی ۔
خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹرکے مطابق امام جواد(ع) کی شہادت کے حوالے سے اخبارات میں مقالے بھی شائع کئے جائیںگے ۔
ابوالفضل حسینی کے مطابق ادارے کی جانب سے بلوچستان کے اخبارات میں مختلف مناسبتوں سے مقالات بھی شائع کیا جاتا ہے.