مصری خطیب : عرفه اسلام کی عظمت اور تجلی کا دن ہے

IQNA

مصری خطیب : عرفه اسلام کی عظمت اور تجلی کا دن ہے

14:08 - September 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1454440
بین الاقوامی گروپ: مصری صوبے «قنا» کی «الصفا» مسجد کے خطیب «شیخ محمد عبدالقادر» نے یوم عرفہ کی عظمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عرفہ دین اسلام کی طاقت اور جلال کا مظہر ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وتو» کے مطابق مصری خطیب  شیخ محمد عبدالقادر نے نماز جمعے سے خطاب میں کہا : اسلامی اتحاد ، اسلامی اصول اور اسکی بنیادوں پر اسلام کی بقاء کے لیے مختلف ستونوں میں  سے ایک تقوی کا ستون ہے
انہوں نے کہا : امت کی ترقی اور اقتدار کے لیے اتحاد اور دینی تعلیمات اور اصولوں پر قائم رہنا اور اپنی ثقافت کی بقاء کے لیے کوششیں ضروری ہیں۔
شیخ محمد عبدالقادر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی بنیادوں اور اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اختلافات سے دوری ضروری ہے بالخصوص ان لوگوں کے خلاف جو دین اور امت کو بدنام اور ان میں اختلافات پیدا کرانا چاہتے ہیں  ۔
مصری خطیب نے یوم عرفہ پر بات کرتے ہوئے کہا : عرفہ اسلامی وحدت اور یکجہتی کا زندہ نمونہ اور اسلامی طاقت کا مظہر ہے کیونکہ مختلف قوموں اور زبانوں کے باوجود سب لوگ ایک ہی اسلام کے پرچم تلے اکھٹے ہوتے ہیں اور اسلام کی بات کرتے ہیں ۔

1454245

ٹیگس: اسلام ، عرفہ ، اتحاد
نظرات بینندگان
captcha