ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مسلم ویلج» کےمطابق کعبے کے پردے کی تبدیلی کی تقریب نو ذی الحجه کو منعقد ہوگی۔ غلاف کعبہ ، تبدیل کرنے سے پہلے ایران کے شہر کاشان کے آب گلاب سے معطر کیا جائے گا
مکہ میں خانہ کعبہ کے پردے کے لیے خصوصی کارخانہ بنایا گیا ہے جو ہر سال حج سے پہلے نیا پردہ بناتا ہے ۔
مسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) انتظامی امور کے انچاج عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے غلاف کعبہ مصر میں بنایا جاتا اور وہاں سے بھجوایا جاتا تھا لیکن اب مکہ کے اندر ہی اس پردے کو تیار کیا جاتا ہے
غلاف کعبہ پر کلمہ «لا إله إلا الله»، «محمد رسولالله»، «الله جل جلاله»، «سبحانالله و بحمده سبحانالله العظیم» او ر«یا حنان یا منان» لکھا جاتا ہے اور 14 میٹر اسکی بلندی ہے
غلاف کعبہ دیدہ زیب قرآنی آیتوں سے مزین ہے اور عرفہ کے دن تبدیل کیا جائے گا.