ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے اینا نیوز کے مطابق مذکورہ حفظ مقابلے عالمی انجمن حفظ قرآن اور بوسنیا میں مسلم امور کے قرآنی ادارے (مشیخه) کے تعاون سے گذشتہ ہفتے کو منعقد کیاگیا تھا
ان مقابلوں میں ۳۷حافظ قرآن شریک تھے اور طلباء اور طالبات کے مقابلے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے۔
مقابلے چار کیٹگری میں منعقد ہوئے جنمیں مکمل قرآن ، ۲۰ پارے ، دس پارے اور پانچ پاروں کے مقابلے شامل تھے
مقابلوں کی تقریب میں اہم ثقافتی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں ۔ مقررین نے مقابلوں کو سراہا اور تدبر قرآن پر تاکید کے علاوہ پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیں۔