فلسطینیوں کے لہو سے داغدار اسرائیل اب ’’محمد‘‘ اور ’’احمد‘‘کے ناموں سے بھی خوفزدہ

IQNA

فلسطینیوں کے لہو سے داغدار اسرائیل اب ’’محمد‘‘ اور ’’احمد‘‘کے ناموں سے بھی خوفزدہ

17:41 - September 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1455011
بین الاقوامی گروپ:صیہونی حکومت اور اس کے آلہ کار گزشہ 7 دہائیوں سے فلسطینیوں پر تو ظلم کے پہاڑ توڑ ہی رہے ہیں لیکن اب اس نے مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں میں مقبول ناموں کو بھی چھپانا شروع کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایکسپیریس نیوز-  اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مختلف وزارتوں کی مدد سے فلسطینیوں میں مقبول ناموں کی فہرست تیار کی ، جس میں سر فہرست نام ’’محمد‘‘ تھا جبکہ ’’احمد‘‘مقبول ترین ناموں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھا۔ لیکن اسرائیل نے جو فہرست شائع کی اس میں سے یہ دونوں نام ہی نکال دیئے تاکہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے اسلامی تشخص کو مٹاکر عبرانیت کا رنگ ظاہر کیا جاسکے۔ صیہونی حکومت عرب ناموں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ غیر معروف عبرانی ناموں کی تشہیر کی کوشش کر رہی ہے۔

291560

ٹیگس: محمد ، احمد ، نام
نظرات بینندگان
captcha