مصری وزیر ثقافت کی طرف سے فلموں میں انبیاء کے کریکٹر ادا کرنے کی اجازت جاری

IQNA

مصری وزیر ثقافت کی طرف سے فلموں میں انبیاء کے کریکٹر ادا کرنے کی اجازت جاری

16:32 - September 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1455935
بین الاقوامی گروپ: اجازت ملنے کے بعدفلموں میں انبیاء کا کردار ادا کیا جاسکے گا

ایکنا نیوز- روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق مصر کے وزیر ثقافت جابر عصفور نے کہا ہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن میں انبیاء کے کردار پر اعتراض نہیں اور حضرت نوح(ع) کی فلم کسی طور اسلامی تعلیمات کے خلاف ورزی نہیں ۔
انہوں نے کہا : جامعہ الازھر کے بعض کنزرویٹو علماء ہر نئی چیز اور فلموں میں انبیاء کے کردار پیش کرنے کو نادرست سمجھتے ہیں اور سلفی و اخوانی لوگوں کے خوف سے یہ ہر چیز کو ناجا ئز قرار دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ایک تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں انبیاء کے کردار کا جایزہ لیا ۔ اس کمیٹی میں الازھر،دارالافتاء،علماء کونسل ، اسلامی تحقیقاتی کیمٹی ، اسلامی تعاون تنظیم  سے وابستہ اسلامی فقہی کونسل اور عالمی انجمن اسلامی سے شرعی ماہرین کی کونسل کے  چھ عالم دین کے علاوہ مصری وزارت ثقافت کے  پانچ  دانشور مذکورہ بالا کمیٹی میں شامل تھے
کمیٹی نے غور وخوص کے بعد اعلان کیا کہ انبیاء کے کردار پر اعتراض نہیں البتہ کسی شعبے میں ان بزرگ ہستیوں کی توہین اور شان میں کوتاہی قبول نہیں۔

1455691

ٹیگس: قرآن ، مصر ، انبیاء
نظرات بینندگان
captcha