ایکنا نیوز- سعودی اطلاع رساں ادارے «SPA» کے مطابق پروگرام مسجدالحرام اور مسجدالنبی کے قرآنی امور کے ادارے کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔
اس خصوصی پروگرام میں زائرین ، حجاج کرام اور دیگر غیر عرب افراد کو درست ادائیگی سیکھانے اور مختلف سوروں کی تجوید کے ساتھ پڑھنے میں مدد دینے کے لیے درس دیا جائے گا۔
مذکورہ پروگرام جو ایک ہفتے سے شروع ہے سال کے آخر تک جاری رہے گا۔
مرد و خواتین اورتمام زائرین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ روزانہ صبح اور عصر کے اوقات میں درس دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔