ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- انجمن حسینی ناروے کے امام جماعت سید زوار حسین نقوی کے مطابق نماز عید سے قبل امام حسین(ع) کے قیام پر تقریر بھی کی جائے گی
زوار نقوی نے کہا : دعائے عرفہ ہفتہ کو پیروان اہل بیت رسول کی شرکت کے ساتھ پڑھی جائے گی اور دعا کے بعد امام حسین(ع) کی شان میں شعر خوانی کی محفل بھی سجے گی
انہوں نے کہا کہ جوانوں کے لیے قیام امام حسین(ع) کے فلسفے پر تقریر کا پروگرام بھی انجمن کے پروگراموں میں شامل ہے۔
زوار نقوی نے کہا : ناروے میں قربانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مسلمان انجمن میں قربانی کے پیسے جمع کراتے ہیں اور ہم ان پیسوں سے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش وغیرہ میں قربانی کے گوشت تقسیم کراتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ناروے اسلامی انجمن کا قیام سال ۱۹۷۱ میں اسلامی پروگراموں کے لیےشیعہ- سنی مسلمانوں کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔