ایکنا نیوز- دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتالله العظمی خامنهای نے رہبر انقلاب کی یاد داشت پر مبنی ایام نوجوانی میں اعمال عرفہ بجا لانے کے حوالے سے واقعے کو شائع کیا ہے
اس بچپن کے واقعے میں رہبر انقلاب جوانوں کی ایک ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ " ابھی تک مجھے یاد ہے وہ ایام، میں اس وقت بہت ہی چھوٹا تھا اور بلوغت تک نہ پہنچاتھا، اور آپ سب جانتے ہیں کہ اعمال عرفہ خاصا لمبا بھی ہے اس میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ نماز ظھرین کے بعد اعمال شروع ہوجاتے ہیں اور تمام اعمال اگر کرنا چاہے تو شام ہوجاتی ہے۔
رہبر معظم واقعے میں مزید فرماتے ہیں : میری والدہ بہت مومنہ خاتون تھی اور مستحبی اعمال بجا لانے کی پابند۔ ہم مکان کے ایک گوشے میں سایے میں جاکر بیٹھ جاتے اور اس گرم موسم میں اور لمبے دنوں میں گھنٹّوں اعمال بجا لانے میں گذارتے ۔ ہم تھے نماز ، ذکر اور دعا خوانی۔ جی ہاں بڑے اچھے دن اورمعنوی حوالے سے سر شار ایام ۔ میری نوجوانی کے دن ایسے گذرے ۔