ایکنا نیوز- کوئٹہ میں نوجوان اور جوان قاریوں کی حوصلہ افزائی اس مقابلے کا مقصد بتایا جاتا ہے۔ عید غدیر کے حوالے سے منعقدہ ان مقابلوں میں درجنوں نوجوان اور جوان قاری شریک ہیں۔
سید شاکر ، سید رضا اور قاری محمد علی کی زیر نگرانی اور ججز کیمٹی کی شکل میں منعقدہ مقابلوں میں مختلف اسکولوں کے طلباء شرکت کررہے ہیں۔
مقابلے کا پہلا پروگرام گذشتہ دنوں مسجد عباسیہ علمدار روڈ میں منعقد ہوا جسمیں درجنوں نوجوان قاری شریک تھے۔ مقابلے میں کامیاب قاری اگلے مرحلے میں شریک ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت قرآنی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کو عام کرنے کی کوششوں میں مذکورہ جوان سالوں سے سرگرم عمل اور مصروف خدمت قرآن مجید ہیں۔