ایکنا نیوز- یوم عرفہ اور عید قربان کے موقع پر آسٹریلیا میں دعائے عرفہ اور نماز عید قربان کا اہتمام آسٹریلیا مین مقیم پیروان اہل بیت کی جانب سے کیا گیا تھا۔
آسٹریلیا میں مختلف اسلامی سوسائٹیز ، انجمن اور مراکز جیسے حسینی سوسائٹی آف ویکٹوریا، انجمن رسول اکرم(ص) انجمن اسلامی کوثر اور انجمن حرات باسٹن وغیرہ کی جانب سے یوم عرفہ کے موقع پر دعائے عرفہ منعقد کی گئی اور اگلے دن عید قربان کی نماز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں سینکڑوں عاشقان اہل بیت شریک تھے۔
دعائے عرفہ اور نماز عید کے موقع پر عالم اسلامی کی سربلندی اور تکفیری دہشت گردوں کی نابودی کی دعائیں مانگی گئیں ۔