دعا

iqna

IQNA

ٹیگس
ایکنا: آستانہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے تقریباً 15 ہزار جلد قرآن کریم، دعا اور زیارت کی کتابیں تیار کر لی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3518832    تاریخ اشاعت : 2025/07/20

ایکنا: بحرینی حکام نے اسلامی امت کے شہداء کے لیے دعا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور خطباء و واعظین کو ہراساں کر کے محرم الحرام، خصوصاً عاشورا کے حسینی مراسم کو محدود کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3518793    تاریخ اشاعت : 2025/07/13

ایکنا: شبِ جمعہ کو حرم حضرت ابوالفضل العباسؑ میں منعقدہ دعا ئے کمیل کی روحانی محفل میں زائرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
خبر کا کوڈ: 3518788    تاریخ اشاعت : 2025/07/12

حجت‌الاسلام یحیی اصغری
ایکنا: امام سجاد علیہ السلام؛ دعا اور بصیرت کے لباس میں عاشورا کے قیام کو احیاگر کرنے والے امام ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3518767    تاریخ اشاعت : 2025/07/09

ایکنا: دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مسجد الحرام و مسجد جامع الازهر میں بھی غزه و مسجدالاقصی کے لیے دعا کی گئی۔.
خبر کا کوڈ: 3518248    تاریخ اشاعت : 2025/03/30

:اے معبود! اس مہینے میں مجھے اپنی چادر رحمت میں ڈھانپ دے، مجھے اس میں توفیق اور تحفظ دے، اور میرے قلب کو تہمت کی تیرگیوں سے پاک کردے، اے اپنےبا ایمان بندوں پر بہت مہربان۔
خبر کا کوڈ: 3518245    تاریخ اشاعت : 2025/03/30

اے معبود اس مہینے میں مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما، اور اس میں میرے امور و معاملات کو سختی سے آسانی کی طرف پلٹا دے، میری معذرتوں کو قبول فرما اور گناہوں کا بھاری بوجھ میری پشت سے اتار دے، اے نیک بندوں پر مہربانی کرنے والے۔
خبر کا کوڈ: 3518234    تاریخ اشاعت : 2025/03/28

اے میرے معبود! آج کے دن تیری راہ میں کی گئی میری کوششوں کو کامیابی عطا کر،اور میرے گناہوں پر خط عفو کھینچ دے میرے اعمال کو شرف قبولیت بخش دے اور میرے عیوب کو اپنے دامن کرم میں چھپالے، اے ہر ایک پکار پر گوش برآواز رہنے والے۔
خبر کا کوڈ: 3518230    تاریخ اشاعت : 2025/03/27

اے معبود! مجھے اس دن (مہینے میں) اپنے اولیاء اور دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے، مجھے اپنے پیغمبروں کے آخری پیغمبر کی راہ و روش پر گامزن رہنے کی صفت سے آراستہ کردے، اے انبیاء کے دلوں کی حفاظت کرنے والے۔
خبر کا کوڈ: 3518221    تاریخ اشاعت : 2025/03/26

اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے،اور اس میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں،اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔
خبر کا کوڈ: 3518214    تاریخ اشاعت : 2025/03/25

اے معبود! آج کے دن میرے گناہوں کو دھو ڈال میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ دے اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے ۔
خبر کا کوڈ: 3518207    تاریخ اشاعت : 2025/03/24

اے اللہ ! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرماريا،اس میں مجھے اپنی رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بھشت میں سکونت عنایت فرما اے بے قرار لوگوں کی دعا ئیں قبول فرمانے والے۔
خبر کا کوڈ: 3518205    تاریخ اشاعت : 2025/03/23

اے اللہ ! اس مہینے میں میرے لئے تیری خوشنودی کی جانب راہنما نشان قرار دے، اور شیطان کے لئے مجھ پر دسترس پانے کا راستہ قرار نہ دے، اور جنت کو میری منزل اور جائے آرام قرار دے، اے طلبگاروں کی حاجات بر لانے والے۔
خبر کا کوڈ: 3518196    تاریخ اشاعت : 2025/03/22

اے معبود! مجھے اس مہینے میں اس کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اور میرے قلب کو اس کے انوار سے نورانی فرما اور میرے تمام اعضاء وجوارح کو اس کے نشانات کی پیروی پر مامور کر دے، تیرے نور کے واسطے اے عارفوں کے قلوب کو منور کرنے والے
خبر کا کوڈ: 3518184    تاریخ اشاعت : 2025/03/19

اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں محمد(ص) اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔
خبر کا کوڈ: 3518174    تاریخ اشاعت : 2025/03/18

اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں سے سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما،اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ، اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما،بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود۔
خبر کا کوڈ: 3518168    تاریخ اشاعت : 2025/03/17

اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرمااور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں کی پناہ۔
خبر کا کوڈ: 3518160    تاریخ اشاعت : 2025/03/16

اے معبود! اس مہینے میں میری لغزشوں پر میرا مؤاخدہ نہ فرما، اور خطاؤں اور گناہوں سے دوچار ہونے سے دور رکھ، مجھے آزمائشوں اور آفات کا نشانہ قرار نہ دے، تیری عزت کے واسطے، اے مسلمانوں کی عزت و عظمت
خبر کا کوڈ: 3518154    تاریخ اشاعت : 2025/03/15

اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر ،عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرھیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم ۔
خبر کا کوڈ: 3518148    تاریخ اشاعت : 2025/03/14

اے اللہ ! مجھے اس میں زینت دے پردہ اور پاک دامنی کے ساتھ، اور مجھے قناعت اور خودداری کا لباس پہنادے، اور مجھے اس میں عدل و انصاف پر آمادہ کر، اور مجھے ہر اس چیز سے محفوظ رکھ جس سے میں ڈرتا ہوں، اپنی حفاظت کے ذریعے، اے خوف زدہ لوگوں کے نگہبان!
خبر کا کوڈ: 3518142    تاریخ اشاعت : 2025/03/13