ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-فلسطین کی قانون ساز اسمبلی میں قدس کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہےکہ صیہونی کالونیوں کے آباد کار یہودی عیدوں سے غلط فائدہ اٹھا کر مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں۔ فلسطین الیوم ویب سائیٹ کے مطابق احمد ابوحلیبہ نے کہا ہےکہ صیہونی دشمن یہودی عیدوں کےبہانے مسجدالاقصی پرحملے کررہا ہے اور اس طرح سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی عیدوں میں سینکڑوں انتھا پسند صیہونی عناصر فوج کی حمایت سے دسیوں مرتبہ مسجد الاقصی پر حملے کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی عناصر مسجدالاقصی کے علاوہ دیگر مقدس مقامات پر بھی حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرکے انہیں بے گھر بنا دیتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کے حملوں میں اب تک بارہ ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکےہیں۔