ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرطرح کے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئےتیار ہے۔
بیروت سے العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر بعلبک کے بریتال علاقے پر حملے میں دہشتگردوں کو ناکامی ہوئی ہے اور ان کی ایک تعداد ہلاک اور زخمی ہوگئی۔استقامت سے وفاداری نامی دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ دہشتگرد گروہ ، لبنان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ حزب اللہ ہر وقت تیار ہے اور شب و روز میدان میں ہے۔
واضح ہو کہ بریتال علاقے پر بڑی تعداد میں تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا لیکن حزب اللہ کے سامنے ان سے کچھ نہ بن پڑا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی نہیں ہوسکے۔
ادھر لبنان کے صدر میشل سلیمان نے دہشتگردوں کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے سلسلے میں کسی طرح کا اختلاف نہیں ہوناچاہئیے۔