ایکنا نیوز – شعبہ مغربی ایشیاء- ڈائریکٹر خانہ فرہنگ سیدابوالفضل حسینی کے مطابق خانه فرهنگ ایران کویٹہ میں عید غدیر کے موقع پر سورہ «یاسین» کے حفظ کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جسمیں کویٹہ کے مختلف قرآنی مراکز کی شمولیت متوقع ہے
حسینی نے کہا: مقابلے کا اعلان ہوچکا ہے اور عید غدیر کے دن مقابلہ ثقافتی سنٹر میں منعقد کیاجائے گا
ڈائریکٹر خانه فرهنگ ایران نے مزید کہا: یوم غدیر کی اہمیت سے آگاہی کے لیے مقابلہ مطالعہ کتاب بعنوان«غدیر» بھی منعقد کیا جائے گا جسمیں مختلف اسکولوں کے طلباء شرکت کررہے ہیں
حسینی نے اس مقابلے کے حوالے سے کہا کہ غدیر کے موضوع پرمنتخب کتابوں سے مواد دیا جائےگا اور اس مواد کے مطالعے کے بعد طلباء کے لیےسوالات کے جوابات دینا آسان ہوگا
ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے کہا کہ یوم غدیر پر پیر ۱۳ کتوبر کو کویٹہ میں مقیم ایرانیوں کے لیے بھی خصوصی جشن اور پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔