ایکنا نیوز- مصر کے روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق اسلامی یونیورسٹی کے قیام سے چچنیا میں دیگر اسلامی مراکز کی تعمیر کے لیے راستہ ہموار ہوگا
جامعہ الازهر نے مختلف تعمیری کمپنیوں سے اس یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے ڈیزائن اور کوٹیشن طلب کرلی ہے اور توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا
چچنیا کے مفتی اعظم صلاح کجیاف کے دورہ مصر کے موقع پر شیخ طیب سے ملاقات کے نتیجے میں اس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ملاقات میں چچن مسلمانوں کو عربی زبان کی تدریس اور طلباء کو سکالر شپ پر بھی بات چیت کی گئی
ملاقات میں دو طرفہ تعلیمی وفود کے تبادلوں اور علمی شعبوں میں تعاون پر بھی اظھار خیال کیا گیا۔