ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ، سپریم لیڈ ر آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا سرخ لکیر کا اعادہ

IQNA

ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ، سپریم لیڈ ر آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا سرخ لکیر کا اعادہ

16:07 - October 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1458719
بین الاقوامی گروپ:اس امر کا اعادہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات کے اگلے ہفتے شروع ہونے والے نئے دور کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-شفقنا-: ایران کے سپریم لیڈ ر علی خامنہ ای نے اپنے ملک کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کی سرخ لکیروں کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔ اس امر کا اعادہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات کے اگلے ہفتے شروع ہونے والے نئے دور کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سپریم لیڈر نے یورینیم افزودگی بیس گنا زیادہ کرنے پر اصرار اور سائنسدانوں کا کام کسی بھی صورت روکنے یا سست کرنے سے انکار کرنے کا کہا ہے۔ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا جس کے نتیجے میں 24نومبر 2013 ءکو ابتدائی جوہری معاہدے کے بعد ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے اور تکنیکی پہلووں کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی کئی مراحل طے ہو چکے ہیں ۔ اسی ابتدائی معاہدے کی بدولت ایران کو اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے بھی ریلیف دیا جا چکا ہے اب اگلے ہفتے ان چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ ویانا میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

35282

ٹیگس: رہبر ، ایٹمی ، مذاکرہ
نظرات بینندگان
captcha