ممبر اسمبلی کرغیزستان : شدت پسندی میں اضافہ اور حکومت کی غفلت

IQNA

ممبر اسمبلی کرغیزستان : شدت پسندی میں اضافہ اور حکومت کی غفلت

11:43 - October 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1460436
بین الاقوامی گروپ: کرغیزستان کے پارلیمنٹرین نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنے کی پالیسی سے شدت پسند ی میں اضافہ ہورہا ہے

ایکنا نیوز- کرغیزستان کے ممبر اسمبلی دامیرا نیازعلی اوا نے اپنے ایک اخباری بیان میں مذہبی اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذہبی گروپوں کی حمایت لینے کی پالیسی سے ملک میں مذہبی شدت پسندی اور شدت پسند گروپوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے
انہوں نے کہا کہ شدت پسندی سے مقابلے کے لیے این تنظیموں اور پارٹیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور کرغیزستان سے باہر جانے والوں پرنگرانی رکھنی چاہیے
علی اوا نے شام اور ملک کے اندر شدت پسند گروپوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ
کرغیزستان سے بھی جوانوں کی کچھ تعداد شام میں داعش کی مدد کے لیے جارہی ہے اس سلسلے میں حکومت کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔
ممبر اسمبلی نے مشورہ دیا کہ ایسی پالیسی اور قانون بنایا جائے کہ کالج سطح سے کم عمر جوان لڑکے باہر نہ جاسکے۔

1459914

نظرات بینندگان
captcha