ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Ma’an» کے مطابق فلسطینی ایکٹیوسٹ غسان دغلس نے بتایا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے پیر ۱۳ اکتوبر کی شام کو عقربہ نامی گاوں میں مسجد پر حملہ کیا ، دروازے اور کھڑکیاں توڑنے کے بعد انہوں نے دیواروں ہر نعرے لکھے اور جاتے ہوئے مسجد کے ایک حصے کو آگ لگا دی
لیکن مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجا دی ۔
کچھ عرصے پہلے بھی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی جانب سےایک مسجد پر حملے کا واقع پیش آیا تھا۔
اس علاقے میں مسلمان آبادی پر حملہ اب معمول بن چکا ہے اور حملہ آوروں کی کوئی پوچھنے والا نہیں ۔