ایکنا نیوز- العالم نیوز زرائع کے مطابق اسید البغدادی نے داعش میگزین میں ایک مقالے میں لکھا ہے کہ عین العرب یا «کوبانی» پر حملہ ایک غیر متوقع حملہ نہیں اور اس واقعے کے بارے میں اسلام کی پیشین گوئی موجود ہے
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں لکھا ہے کہ اس مقابلے میں ۸۰ عیسائی ممالک ہمارے مقابلے میں آئیں گے اور ہم سب کو شکست سے دوچار کریں گے
داعش کی جانب سے اس انٹر نیٹ میگزین میں کہا گیا ہے کہ روم پر حملہ کیا جائے گا اور تمام صلیبی نشانوں کو مٹا کر ویٹیکن میں کلیسا پر داعش کا پرچم نصب کیا جائے گا
اس سے پہلے داعش کی جانب سے متعدد مقامات پر کلیساوں پر حملہ کیا گیا ہے اور اب باقاعدہ ایک مذہبی جنگ کی دھمکی دی جارہی ہے
داعش عورتوں کو اسیر کرکے اس حوالے سے بھی جعلی احادیث کا سہارا لے رہی ہے
داعش کی طرف سے میگزین کا نام "دابق" رکھا گیا ہے کہ جسکا ذکر تاریخ میں موجود ہے
دابق ترکی سرحد کے قریب واقع ہے اور تاریخی ماہرین کے مطابق اس نام کا انتخاب اس جنگ کی طرف اشارہ ہے
جو دولت عثمانی اور دولت سلطان قانصوہ میں اسی مقام پر لڑی گئی ہے ۔