سعودی عرب؛ قطیف میں قرآنی نمایشگاه کا افتتاح

IQNA

سعودی عرب؛ قطیف میں قرآنی نمایشگاه کا افتتاح

9:17 - October 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1460856
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تاریخی نمائش بعنوان«زیان» شیعہ نشین علاقے قطیف کے سنابس شہر میں منعقد کی گئی ہے

ایکنا نیوز- روزنامه  جهینه کے مطابق گذشتہ سوموار کو نمائش کا افتتاح کیا گیا ہے اور اس قرآنی نمائش میں مختلف اور جالب نظر قرآنی نسخے شامل ہیں ۔ ۱۳۵ سالہ قدیمی نسخہ ، ۸ میٹر پر لکھا قرآن ، دس کلو گرام وزن پر مشتمل تزئین شدہ قرآنی نسخہ اور عثمانی دور کا ایک پارہ جو ۷۲۲ سال پرانا نسخہ بتایا جاتا ہے اس نمائش میں موجود ہے
نمایشگاہ انچارج «علی عبدالله المقبقب»کے مطابق اس نمائش کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت اور قرآنی نسخوں کی حفاظت اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانا ہے
علی عبدالله نے کہا: اس نمائش میں مختلف زبانوں میں  قرآن کے ترجمے، نابیناوں کے لیے مخصوص قرآن مجید کا نسخہ ، خانہ کعبہ کے پردے ، پرانی تاریخی تلوار ، سپر ، جنگی لباس جنپر قرآنی آیتیں تحریر ہیں اس نمائش میں موجود ہیں
قرآنی نمائش کے انچارج کا کہنا ہے کہ نمایشگاہ میں قرآنی زیورات اور قیمتی دھات جن پر قرآنی آیتیں کندہ شدہ ہیں اور قرآنی تاریخی صندوق وغیرہ بھی موجود ہیں۔

1460382

ٹیگس: قرآن ، نمایش ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha