ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال نے داعش گروہ کےوجود میں آنے کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرارد یا ہے۔
معروف اور مالدار سعودی شہزادے ولید بن طلال نے منگل کو امریکہ کے سی این این ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی شام میں داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت ، اس گروہ کے وجود میں آنے پر منتج ہوئی۔
ولید بن طلال نے سعودی عرب میں ان انتہاپسند عناصر کی موجودگی پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے جو شام میں موجود تکفیری دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں کہا کہ سعودی عرب اور علاقے کے بعض ممالک دنیا کے بہت سے ملکوں کے ساتھ مل کر، دمشق حکومت گرانے کے لئے شام میں دہشتگردوں کی بڑے پیمانے پر مالی اور لاجسٹک مدد کر رہے ہیں۔