امریکن مسلمانوں کی عالمی انجمن کی جانب سے آیت‌الله النمرکی آزادی کا مطالبہ

IQNA

امریکن مسلمانوں کی عالمی انجمن کی جانب سے آیت‌الله النمرکی آزادی کا مطالبہ

11:47 - October 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1463490
بین الاقوامی گروپ: امریکن مسلمانوں کی عالمی انجمن نے اپنے اعلامیے میں آیت اللہ النمر کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «UMAA» کے مطابق مسلم عالمی انجمن نے سعودی اقدام کو فرقہ پرستی پر مبنی قرار دیتے ہوئے  عالمی اسلامی اور مذہبی انجمنوں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ آیت اللہ النمر کی آزادی کے لیے کوششیں کریں
امریکن مسلمانوں کی عالمی انجمن کا کہنا ہے : « ہم اس صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہیں کیونکہ النمر کی عدالتی کاروائی انتہایی غیر منصفانہ ہے اور انہیں صفائی کا موقع  نہیں دیا گیا ہے لہذا اس انداز میں سزا کا حکم مکمل جانبدارانہ اور غیر منصفانہ ہے .»
اسلامی انجمن  آیت اللہ النمر کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی خاطر ایک اجلاس بھی منعقد کرچکی ہے
آیت اللہ النمر کو سعودی فوجی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی جاچکی ہے
اس حکم کے خلاف سعودی شیعہ نشین علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

1462980

نظرات بینندگان
captcha