ملایشیاء میں قرآنی پارک بنانے کی تجویز

IQNA

ملایشیاء میں قرآنی پارک بنانے کی تجویز

9:05 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465722
بین الاقوامی گروپ: پارلیمنٹ کے ایک ممبر کی جانب سے عظیم ترین قرآنی موضوعی پارک بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے

ایکنا نیوز- روزنامه «استار» کے مطابق رکن پارلیمنٹ احمد مرزوق شعری کا کہنا ہے کہ اس پارک کا اقتصادی فائدہ بھی کافی زیادہ ہوسکتا ہے اور سیاح دنیا بھر سے اسکو دیکھنے آئیں گے
شعری کا کہنا ہے کہ قرآنی سوروں کی تعداد کی مناسبت سے اس پارک کو ایک سوچودہ حصوں پر مشتمل بنایا جا ئے
مرزوق شعری نے کہا کہ اگر حکومت اس پارک کی تعمیر پر آمادہ ہوجاتی ہے تو ایک بڑے قرآنی پبلیکیشنز سے بہت زیادہ اس پارک کا فائدہ ہو سکتا ہے
اس سے پہلے ملایشیاء کی حکومت کی جانب سے «پوتراجایا» میں ایک قرآنی اشاعتی مرکز بنانے کا اعلان کیاگیا ہے
ملایشیاء کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ۲۰۱۵ کی بجٹ میں اس قرآنی اشاعتی مرکز کے لیے ۳۰ ملین رینگٹ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا
اس قرآنی مرکز میں ہر سال ایک ملین قرآنی نسخے چھاپنے کا اہتمام ممکن ہے اور سعودی قرآنی پبلیکیشنز کے بعد عالم اسلام کا یہ دوسرا بڑا مرکز شمار ہوگا.

1465282

نظرات بینندگان
captcha