ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر کا انعقاد

IQNA

ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر کا انعقاد

19:53 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465843
بین الاقوامی گروپ:ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کےساتھ شرکت کی اور شیرخوار حسینی حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران  سمیت دسیوں ملکوں میں شیرخواران حسینی کے نام سے مجلس عزا منعقد ہوئی اور عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔ عالمی یوم علی اصغر آج دنیا کے  تقریبا چالیس ملکوں میں منایا گیاجس میں ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کےساتھ شرکت کی اور شیرخوار حسینی حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی۔ ان مجالس میں حسینی ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کو حضرت امام زمانہ حضرت مھدی موعود کے حوالے کیا تا کہ وہ آگے چل کر ان کی نصرت کریں اور دنیا کو ظلم و جور سے چھٹکارا دلانے میں ان کے اصحاب و انصار میں شامل ہوسکیں۔

واضح رہے ساری  دنیا میں ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو حضرت علی اصغر علیہ السلا م یاد میں یہ مجالس منعقد ہوتی ہیں۔ پورے ایران میں اس طرح کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں سب سے بڑا اجتماع تہران کی امام خمینی عید گاہ میں ہوا۔ اس اجتماع میں لاکھوں حسینی ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

60537

ٹیگس: علی ، اصغر ، ماں ، دن
نظرات بینندگان
captcha