ایکنا نیوز- شفقنا نیوز- وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور اسرائیلی فورسز کا دہشت گردانہ اقدام ہے، اسرائیل نے ہمیشہ عالمی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کو کچلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی ریاستی جبر کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد مسجد میں جانے پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔