امریکی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات

IQNA

امریکی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات

21:26 - November 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1471119
بین الاقوامی گروپ:حملے میں کالعدم اسلامی ریاست کے قائدین کی اہم میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی فضائیہ کی جانب سے عراق میں داعش کی زیر تسلط علاقے میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس میں کالعدم اسلامی ریاست کے قائدین کی اہم میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی کاروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات بھی سامنے

آ رہی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کی بمباری سے اعلی قیادت سے سمیت کئی مشیران مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں اسلامی ریاست یا امریکی فضائیہ کی طرف سے تا حال کوئی تصدیقی یا تردیدی خبر جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے عراق میں دعش کے زیر کنٹرول علاقے میں یہ پہلی امریکی کاروائی ہے۔

160822

 

ٹیگس: داعش ، بمباری ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha