ایکنا نیوز-شفقنا- اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے بدھ کو میانمار میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار حکومت کو اس ملک کے روہنگیا مسلمانوں کا احترام کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو امتیازی سلوک سے بچانے کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون آسیان کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے میانمار میں تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر انتہاپسند بودھ حملے کرتے رہتے ہیں جس پر حکومت کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتی ۔ انتہاپسند بدھسٹوں کے خوف سے اب تک دس ہزار روہنگیا مسلمان صوبہ راخین چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔