آسٹریلیا؛ملبرن میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری

IQNA

آسٹریلیا؛ملبرن میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری

7:41 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473525
بین الاقوامی گروپ:مولانا سید احمد کاظمی نےواقعہ کربلاء اور سیرت امام پر خطاب کیا

ایکنا نیوز- ایام محرم کی مناسبت سے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں مجلس کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے ملبرن میں مجلس عزا سے سید احمد کاظمی نے خطاب کیا ۔
محرم الحرام کے موقع پر آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں مجالس اور ماتم داری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ پرتھ،سڈنی اور ایڈیلیڈ سمیت کئی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا منعقد کی گئیں۔
سڈنی میں مجالس سے خطاب کے بعد قم کے طالب علم مولانا سید احمد کاظمی نے گذشتہ دنوں ملبرن میں حسینی وکٹوریا اور دیگر اسلامی انجمنوں کے تعاون سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند سالوں سے آسٹریلیا میں پیروان اہل بیت کی جانب سے ایام محرم میں بڑے پیمانے پر مجلس و ماتم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha