ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الدرر الشامیة» کے مطابق امریکن کانگرس کے نیے دور کا پہلااجلاس گذشتہ روز
منعقد کیا گیا
امریکن کانگرس کے بعض نمائندے لبنانی نژاد مسلمان ہیں اس حوالے سے پہلے اجلاس کے موقع پر شیخ «حمد أحمد الشبلی» کو افتتاح کے لیے دعوت دی گئی
شیخ حمد أحمد الشبلی جامعہ الازھر سے فارغ التحصیل اور لبنان کےعلاقے زغرتا سے تعلق رکھتا ہے اور ۱۹۸۰ کو عالمی انجمن اسلامی کی جانب سے امریکن اسلامی مرکز کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا
الشبلی دوسرا مسلمان عالم دین ہے جنکو امریکن کانگرس کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے
شیخ الشبلی نے تلاوت کلام الہی کے بعد مختصرخطاب میں انسانیت اور امریکن عوام کی خدمت پر زور دیا
شیخ حمد أحمد الشبلی نے امریکن کانگرس کے ممبروں کو بھی عدل وانصاف اور انسانیت کی خدمت پر تاکید کی
انہوں نے امریکہ میں لبنانی عوام کے حوالے سے کہا : امریکہ میں اہم پوسٹوں پر لبنانی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں
قابل ذکر ہے کہ ریپبلیکن پارٹی کانگریس کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوچکی ہے اور ان کے ممبران میں بعض لبنانی نژاد بھی شامل ہیں۔