امریکہ داعش کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے: علامہ امین شہیدی

IQNA

امریکہ داعش کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے: علامہ امین شہیدی

21:32 - November 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1474380
بین الاقوامی گروپ:امریکہ داعش کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا-لامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز ماضی کی نسبت اس وقت شدید ترین بحرانوں کا شکار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ موجودہ حکمرانوں کی غلط معاشی اور سیاسی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں 8 ہزار سزائے موت کے قیدی موجود ہیں، جو جرائم کی جڑ ہیں، انہیں فوری طور پر پھانسی دی جائے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر علامہ سید ظہیر نقوی، علامہ ہدایت حسین ہدایتی، فدا حسین رانا، رانا نعیم عباس اور رائے شاہد علی خاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بیرونی مداخلت کو روکنا ہو گا جو ممالک انتہا پسندوں کو فنڈنگ کرتے ہیں وہ کسی بھی صورت پاکستان کے خیر خواہ نہیں پاکستان میں شدت پسندوں کو اسرائیل، انڈیا اور عرب ممالک کی آشیرباد حاصل ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان ممالک نے نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا میں شدت پسندوں کی پشت پناہی میں بڑا کردار ادا کیا، جس کا خمیازہ آج مسلم امہ بھگت رہی ہے۔

37237

ٹیگس: داعش ، پاکستان ، امین
نظرات بینندگان
captcha