ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم داعش کے سٹکر اور پوسٹر لگانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔چند روز قبل لاہور میں مختلف مقامات پر شدت پسند تنظیم کے پوسٹر لگائے گئے ، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پوسٹر اتروا دیئے۔ اب دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف تھانہ نواب ٹاو¿ن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔