نیویورک میں طلباء کے درمیان حفظ قرآن کا مقابلہ

IQNA

نیویورک میں طلباء کے درمیان حفظ قرآن کا مقابلہ

18:17 - November 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1474775
بین الاقوامی گروپ: طلباء کے درمیان سالانہ حفظ مقابلے ۱۴ دسمبر کو روچسٹر شہر کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «theicr» کے مطابق روچسٹر اسلامی مرکز اور انجمن مسلمانان روچسٹر کے تعاون سے مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مقابلوں میں ۵ سے ۱۷ سال کے نوجوان طلباء شرکت کریں گے
ہر کیٹگری میں طلباء چند مخصوص سورتوں کو یاد کریں گے اور قرآت کے اصولوں کے مطابق زبانی سنا کر مقابلوں میں شریک ہوں گے
مقابلوں کے اختتام پر کامیاب طلباء کے درمیان تقسیم انعامات اور جشن قرآن کا پروگرام منعقد کیا جائے گا
ان مقابلوں کا مقصد جوان نسل کو قرآن کی طرف مائل کرانا ہے
روچسٹر اسلامی مرکز ۱۹۷۵ کو بنایا گیا تھا جو نیویارک صوبے میں واقع ہے تاکہ مسلم آبادی اسلامی حوالے سے یہاں سے استفادہ کرسکے۔

1474499

ٹیگس: قرآن ، مسجد ، نسل
نظرات بینندگان
captcha