ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ٹودی زمان» کے مطابق ،ترک صدر «رجب طیب اردوگان» نے الجزایر میں ایک اقتصادی اجلاس سے خطاب میں کہا : ہمیں فسلطینی امور اور ان لوگوں پر حملوں کے حوالے سے لاتعلق نہیں رہناچاہیے، مصر،لیبیا،عراق،شام اور فلسطین کے مسائل کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ترک صدر اس سے پہلے صھیونی حملوں کی مذمت اور مسلمانوں سے ان امور پر آواز بلند کرنے کی درخواست بھی کرچکا ہے
قابل ذکر ہے کہ آخری کچھ ہفتوں سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مسلمانوں اور صھیونی فورسیز میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں
مقبوضہ علاقوں میں توسیع ،مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی اور کئی فلسطینیوں کی شہادت کی وجوہات وہ عوامل ہیں جنکی وجہ سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور کئی صھیونیوں کی ہلاکت فسطینیوں کا مضبوط جواب قرار دیا جاسکتا ہے۔