بين الاقوامی گروپ :سعودی عرب میں منعقدہ اٹھاﺌيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك كمسن بچے نے پروگرام كے شروع ہونے سے پہلے ہی حاضرين كو تعجب میں ڈال ديا.
عبد العزيزجو ان قرآنی مقابلوں كے كنوينر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كو ايك انٹرويو ديتے ہوۓ بتايا كہ ٫٫حمزوی عبد الرحمن٬٬ ۹ سالہ حافظ قرآن جن كا تعلق فلپين سے ہے نے اسٹيج پر آنے سے پہلے ہی قرآنی مقابلوں میں شريك لوگوں پر ايك گهرا اثر چھوڑا.
انہوں نے كہا كہ :اس حافظ قرآن نے ھيت منصفہ كے سوالات كا جواب ديتے ہوۓ قرآنی آيات كی عجيب انداز سے تفسير بيان كی.
السبیھن نے مزيد بتايا كہ :سب سے كمسن حافظ قرآن جن كا تعلق فلپين سے ہے اب تك كئ مقابلے جيت چكے ہیں اور ان كی شہرت اس قدر زيادہ تھی كہ حاضرين نے ان كے سٹيج پر آنے سے پہلے ہی ان كی فسٹ پوزيشن كا عندیہ دے ديا تها –
كنوينر نے مزيد بتايا كہ ابھی تك ۱۵۵ افراد یہاں پہنچ چكے ہیں اور كل تك ۱۷۱ افراد مكہ مكرمہ میں حاضر ہوجاﺋیں گے.
ياد رہے كہ یہ اٹھاﺋيسواں بين الاقوامی حفظ قرآنی كا مقابلہ سعودی عرب میں ۴ ستمبر سے ۱۱ ستمبر تك ٫٫گرانڈ كورل ھوٹل ٬٬ مكہ میں منعقد ھو رہا ہے