مفتی لبنان :رسول اكرمۖ كا مكان معراج ابھی تك اسراﺋيل كے قبضے میں ہے –
بين الاقوامی :لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد قبانی نے افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ كہا :ہمارے پيارے نبی ۖ كامكان معراج اب تك اسراﺋيليوں كے نجس ہاتھوں میں ہے –
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی ٫٫ايكنا٬٬ خبررساں ايجنسی نيج ٬٬ سے نقل كيا كہ لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد قبانی نے اپنی تقرير میں اہل لبنان كو خطاب كرتے ہوۓ كہا –معراج كی مناسبت سے ايك نقطہ كا تذكرہ كرنا چاہتا ہوں-معراج نبیۖ اور واقعہ اسراء ہمیں یہ سوچنے پر مجبور كرتا ہے كہ معراج نبیۖ كا نقطہ آغاز يعنی ٫٫ مسجد الاقصی ٬٬ ٫٫ قدس٬٬ ٫٫فلسطين٬٬ اب تك اسراﺋيل كے قبضے میں ہے؟
انہوں نے كہا :لبنان كے لوگوں كو ايك اور امتحان كا سامنا ہے اور وہ یہ ہے كہ اس ملك كی تعمير نو سے پہلے لبنان كی صحيح حكومت كو تشكيل ديا جاۓ-
انہوں نے مزيد كہا:لبنان كے غيرت مند اور بہادر لوگوں كو مزيد بيداری كا ثبوت دينا ہوگا اور اپنے ازلی دشمن كی سازشوں پر كڑی نظر ركھنا ہوگی –اب اسراﺋيل كی سازش یہ ہے كہ اسلامی اور عرب ممالك كو چھوٹی چھوٹی كمزور رياستوں میں تقسيم كردے تاكہ آسانی كے ساتھ ان پر تسلط جما سكے-