قرآنی سرگرمياں:ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جہاد دانشگاہی كے عوامی رابطہ سيكشن صوبہ سيستان و بلوچستان سے نقل كيا ہے كہ اس وركشاپ میں كچھ ابتدائ ٹيسٹ لينے كے بعد منتخب افراد كو تعليمی صلاحيت كی بنا پر مختلف گروپوں میں تقسيم كيا گيا –اور پھر ہر گروپ سے وابستہ افراد كے كورس جس میں ناظرہ،تجويد القرآن، قراﺋت، اور مختلف سورتوں كے حفظ كے گروپ شامل تھے اپنا كام شروع كيا-
اسی طرح اس وركشاپ میں جديد طرز تعليم كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوۓ تھيورٹيك اور پريكٹيكل تعليم كے لیے اعلی تعليم يافتہ اساتذہ اور ماہرين تعليم نے سمعی و بصری طريقوں سے تدريس كی اس نكتے كی طرف بھی توجہ ضروری ہے كہ اس قسم كی اختصاصی وركشاپ كا مختلف اہلسنت كے گروپوں كی شموليت كے ساتھ منعقد ہونا اس صوبے میں بے سابقہ ہے ياد رہے كہ اس وركشاپ كا آخری مرحلہ ستمبر كے دوسرے عشرے میں دارالتحفيظ زاہدان ہی میں شروع ہوگا-