ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خيلج فارس خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ دبئ كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی ميزبان كمیٹی كے سربراہ ٫٫ابراہيم محمد بو ملحہ٬ نے كہا كہ ان قرانی مقابلوں میں تمام شركاء سے ابتدايی ٹيسٹ لينے كے بعد ان كو مقابلے میں شركت كی اجازت دی جاۓ گی –
حكومت امارات كے كارندوں كی بھرپور كوشش ہوگی كہ ان مقابلوں كے شركاء كو ہر قسم كی سہوليات ميسر كی جاﺋیں
قرانی مقابلوں كی مالی كمیٹی كے سيكرٹری عبد الرحيم علی نے یہ بھی كہا كہ تمام شركاء كے لیے ويزے اور ٹكٹ تيار ہیں اور ہوٹل كی بكنگ بھی ہوچكی ہے-
ياد رہے كہ دبئ كے یہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے قران كے متعلق ہونے والے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ہیں كہ جو ہر سال ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہوتے ہیں اس دفعہ یہ مقابلے ۸ رمضان المبارك سے ۲۸ تك جاری رہیں گے