سعودی عرب میں ٫٫قلب در قرآن و سنت ٬٬ كے موضوع پر منعقدہ میڈيكل سيمينار كا اختتام -

IQNA

سعودی عرب میں ٫٫قلب در قرآن و سنت ٬٬ كے موضوع پر منعقدہ میڈيكل سيمينار كا اختتام -

12:01 - September 24, 2006
خبر کا کوڈ: 1498928
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر ٫٫ الدمام٬٬ میں ڈاكٹروں اور دنيا كے نامور علماء كی موجودگی میں مجمع اعجاز علمی كے تعاون سے ٫٫قلب در قرآن و سنت ٬٬ كے موضوع پر میڈيكل سيمنار اپنے اختتام كو پہنچا-
ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫محيط ٬٬ نامی ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ عقل كے مقام كا تعين اس سيمينار كے اہم موضوعات میں سے تھا كہ جس كی وجہ سے فقہا اور ڈاكٹروں كے مابين اختلاف راۓ پيدا ہوا –اور اس سيمينار میں قلب میں عقل كے وجود كی بابت ڈاكٹروں اور علماء كی لا علمی كی وجہ سے اس مسألہ پر كوئ ٹھوس راۓ سامنے نہ آسكی لہذا فقہا سے تقاضا كيا گيا كہ وہ قران اور سنت نبوی میں غوروحوض كے بعد اس مسألہ كا منطقی راہ حل پيش كریں –اس سيمينار كے شركاء نے قرآن كے قلب كے حوالے سے نقطہ نظر كےلیے تعليمی نصاب میں دينی يونٹ كی تدريس كی ضرورت پر زور ديا اور فقہا و علماء كو ايك دوسرے سے قريب كرنے كی غرض سے ايسے سيمناروں كے انعقاد پر بھی تاكيد كی-
فقہا نے پوسٹ مارٹم اور میڈيكل تحقيق كےلیے پوسٹ مارٹم كرنے كے حوالے سے فقہا اسلام كے مابين اختلاف كو ذكر كيا ليكن اس موضوع پر بھی كوئ ٹھوس فيصلہ سامنے نہ آسكا-


نظرات بینندگان
captcha