قائد انقلاب اسلامی: معاشرے كی پيشرفت كا انحصار ، قرآن سے انس و لگاؤ پر ہے ۔

IQNA

قائد انقلاب اسلامی: معاشرے كی پيشرفت كا انحصار ، قرآن سے انس و لگاؤ پر ہے ۔

10:00 - September 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1499734
قرآنی سرگرمياں گروپ :قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی معاشرے كی پيشرفت كو قرآن سے انس حاصل كرنے پر منحصر قرارديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ریڈيو تہران سے نقل كيا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے تہران میں منعقد ہونے والے حفظ و قرائت قرآن كے عالمی مقابلوں میں شركت كرنے والے قاريوں سے خطاب میں فرمايا كہ اسلامی معاشرے كے لئے اور اس كے اعلیٰ مقاصد كے حصول كے لئے قرآن سے انس حاصل كرنا اور قرآن كے وعدوں پر يقين كرنا لازمی ہے ۔آپ نے فرمايا كہ قرآن سے جتنا انس اور اس میں تدبر بڑھتا جائے گا اسلامی معاشرے میں بركتیں اور كاميابياں بھی روز بروز بڑھتی جائیں گی ۔

قائد انقلاب اسلامی نے گذشتہ برسوں میں ايران كے اسلامی نظام كی كاميابيوں اور زورزبردستی كرنے والی طاقتوں كے مقابلے میں ملت ايران كی استقامت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ یہ ساری كاميابياں خاص طور سے مختلف علمی وسائنسی ميدانوں میں ايرانی جوانوں كی كاميابياں اسی طرح ايران میں عدل و انصاف كے نفاذ كی علامتیں ايرانی عوام اور حكام كے قرآن سے مانوس ہونے كی بركتیں ہیں ۔

قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ايران میں اس وقت قرآنی موقف كو ايك اسلامی معاشرے كی شروعات قرارديا اور فرمايا كہ قرآن كی معرفت نےاسلامی نظام كو مثالی بناديا ہےاور مسلمان قوموں كی بيداری كا موجب بنی ہے ۔

قائد انقلاب اسلامی نے دنيا میں مسلمانوں كی سربلندی اور انسانی حقوق و جمہوريت كے دعويداروں كی پے در پے ناكامی و رسوائی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ مسلمانوں كا يقين اور احساس عزت و سربلندی كرنا قرآنی وعدہ ہے كہ حزب اللہ لبنان كو ايك بڑی فوج كے مقابل جسے ہمہ گير حمايت حاصل تھی كاميابی عطا كی ہے ۔





نظرات بینندگان
captcha